پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا ایکشن،آزاد کشمیر کے شہریوں کے لئے اربوں روپےکی بارش کردی

شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، آزادکشمیرکے  وزرا اور اعلیٰ سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا ایکشن،آزاد کشمیر کے شہریوں کے لئے اربوں روپےکی بارش کردی ،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لیے فوری 23 ارب روپے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت آزاد کشمیر کی صورتحال پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر، آزادکشمیرکے  وزرا اور اعلیٰ سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی جب کہ وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما بھی اجلاس میں شریک تھے۔

دوران اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے کی فوری فراہمی کی منظوری دی۔ وزیراعظم کی منظوری پر کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر آزاد کشمیر میں احتجاج جاری ہے اور مختلف شہروں سے قافلے لانگ مارچ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button