پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین،پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے وجوہات بیان کردیں

چین کےسفیرجیانگ زیڈونگ نےکہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین دونوں ممالک کےدرمیان ہمہ موسمی اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینےکیلیےمضبوط تحریک پیدا کرے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین،پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے وجوہات بیان کردیں۔رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں چین کےسفیرجیانگ زیڈونگ نےکہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ چین دونوں ممالک کےدرمیان ہمہ موسمی اسٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینےکیلیےمضبوط تحریک پیدا کرے گا اوردوطرف تعلقات کومزید فروغ ملےگا۔ وزیراعظم شہبازشریف کل منگل کو 5روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے۔ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کےہمراہ ہوگا، انھیں اس دورے کی دعوت چینی ہم منصب لی کیانگ نے دی ہے۔

شہباز شریف چینی چینی صدر شی جن پنگ، وزیر اعظم لی کیانگ، نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کرینگے جن میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات، سی پیک، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ وزیر اعظم بیجنگ کے علاوہ چین کے شہروں ژیان اور شینزین کے بھی دورہ کرینگے۔

چینی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دے گا اور عالمی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا مضبوط اشارہ بھیجے گا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان سٹریٹجک رابطے ہمارے تعلقات کی رہنمائی کرتے ہیں۔ گزشتہ 73 سالوں کے دوران دونوں ممالک کے رہنما قریبی رشتے داروں کی طرح ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔ ہمارے قائدین کی رہنمائی میں، چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی وقت کی آزمائش پر پورا اتری۔

چینی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے رہنما سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر نئے اہم اتفاق رائے پر پہنچیں گے تاکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے عملی تعاون کو مسلسل بڑھا اور پائیدار ترقی کے حصول میں معاون بن سکے اور مستقبل میں تعلقات کے فروغ کی رفتار کو تیزکیا جا سکے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دورے کے دوران دونوں اطراف کے رہنما متعلقہ بنیادی مفادات اور اہم خدشات پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کا اعادہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button