پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کو خطرات لاحق،فواد چوہدری نے بھی ڈیل کی مخالفت کردی

سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو اب خطرہ اپنےگھر سے نہیں بلکہ باہر والوں سے اور ان لوگوں سے ہے جو اُنہیں لے کر آئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کو خطرات لاحق،فواد چوہدری نے بھی ڈیل کی مخالفت کردی ۔سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو اب خطرہ اپنےگھر سے نہیں بلکہ باہر والوں سے اور ان لوگوں سے ہے جو اُنہیں لے کر آئے ہیں۔ فواد چوہدری نے لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اب کوئی کسی سے کوئی ڈیل نہیں کرسکتا اور بانیٔ پی ٹی آئی بھی ڈیل نہیں کریں گے کیونکہ اگر اُنہوں نے ڈیل کی تو وہ بھی شہباز شریف بن جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو حالات چل رہے ہیں اتنے بحرانوں میں ہمیں سنبھلنے کی ضرورت ہے، رابطےہرجماعت سے ہونے چاہئیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئین موجود ہے، کسی نئےچارٹرڈ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے ملک کے ججز ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں، پاکستان میں ایک سوشل چیلنج آچکا ہے، وہ ہم سب نے دیکھا ہے۔ اُنہوں نے پڑوسی ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں نفرت کی سیاست ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button