وزیراعظم شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر نریندر مودی کو مبارکباد
وزیر اعظم شہبازشریف نےانہیں مبارکباد پیش کردی۔ شہبازشریف نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پرنریندرمودی کو مینش کرتےہوئےان کے نام پیغام جاری کیا
اسلام آباد (کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے پر نریندر مودی کو مبارکباد،رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمیٰ کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا جس کے بعد آج وزیر اعظم شہبازشریف نےانہیں مبارکباد پیش کردی۔ شہبازشریف نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پرنریندرمودی کو مینش کرتےہوئےان کے نام پیغام جاری کیا۔
شہبازشریف نےلکھا کہ ‘نریندرمودی کو تیسری باربطور وزیراعظم حلف اٹھانےپرمبارکباد پیش کرتا ہوں’۔ واضح رہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلا دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت 7 علاقائی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔
اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے بھی تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں بالی وڈ کے ستارے اور معروف صنعت کار مکیش امبانی بھی شریک ہوئے۔ نریندر مودی سابق بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری بار وزیراعظم بننے والے دوسرے سیاستدان ہیں۔