پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر یو اے ای پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا' اسحاق ڈار اور طارق فاطمی بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے’ شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلی حکام نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیرِ اعظم ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق ممبر شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے، شیخ سعید بن زاید آل نہیان کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button