پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین پر کب جائیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

وزیراعظم میاں شہباز شریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے جبکہ ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی چین روانہ ہوںگے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ چین پر کب جائیں گے؟ اس حوالے تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ کون جائے گا ان کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف 4 جون کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے جبکہ ان کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی چین روانہ ہوںگے ، وزیراعظم دورہ چین میں ایم ایل ون اور سی پیک فیز 2 کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق چینی سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف چینی صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button