پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایئر واسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا

پاک فضائیہ کے سربراہ کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا: شہباز شریف

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں نیشنل ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا، منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایئر واسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا سمیت اعلی سول و ملٹری حکام بھی شریک ہوئے۔ راولپنڈی میں نیشنل ائیرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ کی کاوشوں سے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، منصوبہ پاکستان میں تکنیکی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں قائم کیا جانے والا نیشنل ائیرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک انڈسٹری اور اکیڈمیہ کے درمیان روابط قائم کرے گا جبکہ منصوبہ ایوی ایشن، اسپیس اور سائبر کے تحت ضروری عناصر کا ایکو سسٹم بھی فراہم کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button