پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کو لوٹ لیا، ایک ہی معاہدہ میں تاریخی سرمایہ کاری

چینی صدر کا یہ اہم پروجیکٹ دوسرے مرحلے میں داخل 'چین نے سنہ2015 میں اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے چین کو لوٹ لیا، ایک ہی معاہدہ میں تاریخی سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعلقات کو مزید بہترکرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ان دنوں چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں، وہ چار جون کو چین پہنچے تھے۔ اس دورے کے دوران وہ چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب اقتصادی بحران سے دوچا ر ملک کو غیر ملکی راست سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم اپنے دورے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مزید تعاون حاصل کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ چینی صدر شی جن پنگ کا یہ اہم پروجیکٹ اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ چین نے سنہ2015 میں اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان کو 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button