پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف ڈٹ گئے، عدالت میں پیش ہونے سے انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عزیزوں اور اراکین کابینہ سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ عدالت میں جواب دینے کیلئے ان کے وکلاء پیش ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف ججوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی جبکہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ڈٹ گئے ہیں اور عدالت میں پیش ہونے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قریبی عزیزوں اور کابینہ کے اراکین سے مشورہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ عدالت میں وہ پیش نہیں ہوں گے جبکہ ان کا جواب دینے کے لئے ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے خلاف ججوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔ جسٹس محمد وحید خان وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آج سماعت کریں گے۔ توہین عدالت کی درخواست اشبا کامران نامی خاتون نے دائر کی ہے جس میں وفاق کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کے حوالے سے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button