پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا ایک اور کارنامہ، چینی ہم منصب کو شیشہ میں اتار لیا

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا اور سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف ایک اور اہم کارنامہ، چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات میں ان کو شیشہ میں اتار لیا اور سی پیک منصوبہ پر بڑا اعلان کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب لی چیانگ میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کے اظہار کے ساتھ منصوبے کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی سمیت علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سی پیک کی ترقی کے لیے مسلسل عزم اور حمایت کا اظہار کیا اور سی پیک کو اپ گریڈ کر کے مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

دوسری جانب دونوں رہنماؤں نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی جس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں چینی باشندوں اور منصوبوں کی حفاظت کی یقین دہانی کروائی۔ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویژن، فلم، ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر سمیت 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button