پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا یوٹرن، تعریفوں کے بعد اسٹیبلشمنٹ پر چڑھائی

نئی حلقہ بندیاں جلد از جلد مکمل ہونے کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے 'الیکشن میں تاخیر کسی صورت بھی برادشت نہیں کی جائے گی: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا نام نگراں وزیراعظم فائنل ہونے کے فوری بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں جلد از جلد مکمل ہونے کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے کیونکہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت بھی برادشت نہیں کی جائے گی۔

واضح ہو کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور فواد حسن فوادکے نام دیئے گئے تھے تاہم نگراں وزیراعظم کی جانب سے دیئے گئے نام پر کیا گیا جس پر ن لیگی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھی جلیل عباس جیلانی اور تصدق حسین جیلانی کے نام دیئے تھے تاہم وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے دیئے گئے کسی بھی نام کو ”اوکے” نہیں کیا گیا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے جلد از جلد عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button