پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کے نام کا ڈنکابجنے لگا’ چین کی طرف سے اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

جے سی سی اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے سمیت زراعت ، آئی ٹی اور صنعتی ترقی کے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ,جے سی سی کے پہلے 12 اجلاس کامیاب رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کارکردگی اور دن رات محنت سے ان کے نام کا ڈنکا بجنا شروع ہوگیا ہے کیونکہ چین کی طرف سے اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے اعلی ترین فورم مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا 13 واں اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت چیئرمین نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن این ڈی آر سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے۔ جے سی سی اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے سمیت زراعت ، آئی ٹی اور صنعتی ترقی کے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ,جے سی سی کے پہلے 12 اجلاس کامیاب رہے اور ان کے فیصلوں پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے, جے سی سی کے 13ویں اجلاس کی بہت اہمیت ہے کیونکہ پاکستان اور چین نے پہلے ہی سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پانچ نئے اقتصادی راہداریوں پر ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں، جو وزارت منصوبہ بندی کے تیار کردہ 5Es فریم ورک کے مطابق ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button