وزیراعظم نےصدارتی الیکشن سےپہلےزرداری اوربلاول بھٹو کےناشتہ کرتےہوئےکیا بات چیت کی؟
صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے ناشتے میں شرکت کی
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم نےصدارتی الیکشن سےپہلےزرداری اوربلاول بھٹو کےناشتہ کرتےہوئےکیا بات چیت کی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی، کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے ناشتے میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے صدارتی انتخاب کے لیے حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے پہلے بھی اٹھارہویں ترمیم دی، آئندہ مزید کیا اقدام کریں گے؟ جس پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ نے کی، ہم نے صرف ایڈوائز کی تھی۔ پہلے بھی جو ہوا، پارلیمنٹ نے کیا۔ اب بھی پارلیمنٹ ہی کرے گی۔