وزیراعظم کا دورہ چین، کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑا بریک تھرو
ایم ایل ون منصوبے کے لئے 85 فیصد یا پانچ ارب 70 کروڑ ڈالرز فنڈز چین جبکہ پاکستان اپنے وسائل سے 15 فیصد یا تقریبا ایک ارب ڈالرز فنڈزفراہم کرے گا
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کا دورہ چین ، کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے اب اس منصوبہ پر 6ارب کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت 6 ارب 70 کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑے بریک تھروکی راہ ہموار ہونے لگی-وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانے کاامکان ہے- ایم ایل ون منصوبے کے لیے فنانسنگ معاہدے کے امورکو حتمی شکل دی جائے گی۔ معاملات طے پانے پر پاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لئے 85 فیصد یا پانچ ارب ستر کروڑ ڈالرز فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ منصوبے کے لئے پاکستان اپنے وسائل سے 15 فیصد یا تقریبا ایک ارب ڈالرز فنڈزفراہم کرے گا۔