پاکستان

وزیراعظم کا دورہ چین، کون کونسے وزیر ساتھ جائیں گے؟ نام سامنے آگئے

وزیراعظم دورہ چین پر چار جون کو جائیں گے ، ان کے ہمراہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، عطاء تارڑ، احد چیمہ، طارق فاطمی اور شزا فاطمہ سمیت دیگر اہم وزراء ہوں گے

اسلام آباد( کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدار ت دورہ چین کے حوالے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، دورہ چین میں کون کونسے وزیر ساتھ جائیں گے؟ نام سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چار جون کو دورہ چین سے قبل آج اسلام آباد میں مختلف وزراء کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس کے دوران مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ وفد چینی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو پاکستانی کاروباری وفد کو چین میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی۔مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران سی پیک ٹو اور دو طرفہ منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت صبح سات بجے شروع ہونے والے اس اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ شریک تھے۔ ان کے علاوہ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور اعلی سرکاری افسران بھی اس اجلاس کا حصہ تھے جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چار جون سے سات جون تک چین کا چار روزہ دورہ کریں گے، جس میں ان کے ہمراہ وفاقی کابینہ سمیت ایک بڑا وفد بھی ہو گا۔ وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق پاکستان سے صنعت کاروں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین کے شہر شینزین جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ساتھ دورہ چین پر ڈپٹی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ ، وزیر خزانہ اورنگزیب، احد چیمہ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ سمیت دیگر اہم وزراء ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button