پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،اعزاز سید کا دعویٰ سچ نکلا

علی امین گنڈاپورکا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے، وفاقی اورصوبائی ادارے مل کرکام کریں گے

اسلام آباد (کھوج نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،اعزاز سید کا دعویٰ سچ نکلا ۔رپورٹ کے مطابق کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کے صحافی اعزاز سید نے کھوج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور درحقیقت مقتدرہ کے آدمی ہیں اور وہ مکمل انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ خیبرپختونخوا بنے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے، وفاقی اورصوبائی ادارے مل کرکام کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی  نےکہا کہ لائن لاسزکی وجوہات دورکرنےکیلئے مل کرکام کریں گے، ایسا راستہ نکالا جس سے عوام کو ریلیف ملےگا، کے پی پورے ملک کو بجلی پیدا کرکےدیتا ہے۔ صوبے کے مسائل کےحل کیلئے بات کررہا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اداروں سے ہماری جنگ نہیں ہے، گورنر کے پی سے کوئی اختلاف نہیں، صوبے کے مسائل اور حقوق کیلئے بات چیت کرنا پڑے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button