پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش،”نولفٹ” کا اشارہ دیدیا گیا

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات ہوئی لیکن جو بات کرنا تھی اس کا ماحول نہیں تھا

پشاور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش،جنرل حافظ عاصم منیر نے "نو لفٹ” کا اشارہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ ایس آئی ایف سی اجلاس میں آرمی چیف سے دو بار بات ہوئی لیکن جو بات کرنا تھی اس کا ماحول نہیں تھا، عمران خان کا معاملہ پہلے نمبر پر ہے، اس معاملے ۔پر بات چیت الگ سے شروع ہے، جب ویسے ہی بات کرنے کا موقع مل رہا ہے تو ایسی جگہ پر بات کرنے کی ضرورت نہیں جہاں نہ ماحول نہ تھا، نہ موقع تھا اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخو نےکہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے بات چیت کرنےکو تیار ہیں، ان سے ملاقات بھی کی جاسکتی ہے، بہت جلد بہتر رزلٹ ملیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کا ایجنڈا الگ تھا، باہر سے کسی ملک کی سرمایہ کاری آتی ہے تو ویلکم کرینگے، اجلاس میں فاٹا پاٹا میں ٹیکس کی مخالفت کی اور صوبے کے تحفظات سے آگاہ کیا، وفاق صوبے کے فنڈز فوری جاری کرے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جائینگے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ہمارے واجبات ادا نہ کیےگئے تو پھر زیادتی ہوگی،عوام پر اپنے طریقے سے ٹیکس لگائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button