پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نےلاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں لاہو رکے 6 زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔

لاہور( )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ  کی زیر صدارت لاہورمیں ترقیاتی امور سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ہر زون کی علیٰحدہ شناخت کے لئے مخصوص کلر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 وزیر اعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں لاہو رکے 6 زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی۔لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیزون کی تکمیل کے لئے 10ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔  فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاؤن،گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ پہلے فیز میں 6 زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے۔ پہلے فیز میں شامل 6زون کی 93لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی۔ ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام،رابطہ سڑکوں، گلیوں کی پختہ تعمیر، سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔ ہر زون میں سیوریج اور ڈرینج کے پائیدار نظام کے لئے مکمل ڈسپوزل سسٹم قائم کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ  کی ہدایت پر ڈویلپمنٹ پلان کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا۔ سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر لوکل  گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button