پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے عالمی بینک کے وفد کو پنجاب کے عوام کے حق میں ”رام” کر لیا

عوام کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ میری ترجیح ، ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ، مہنگائی پر کنٹرول کے لئے بھی کام کررہے ہیں: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے آلٹرنیٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کو پنجاب کے عوام کے حق میں ”رام” کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کا ہر شعبہ میری ترجیح ہے، ہیلتھ، ایجوکیشن، انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر کام تیزی سے جاری ہے، نرخ کا استحکام اور مہنگائی پر کنٹرول کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقی کی بلندیوں پر لے گئے، مگر گزشتہ دور ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے قابل بیان نہیں، اقتدار سنبھالنے کے بعد محسوس ہوا کہ ہم عوام کی ضروریات کے بنیادی امور میں بھی بہت پیچھے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بیشتر شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم اور لینڈ فل سائٹ موجود نہیں، بعض شہروں میں جزوی طور پر کام کررہا ہے، پنجاب کی بہت بڑی آبادیوں کے لئے سیوریج سسٹم لانا بہت بڑا چیلنج ہے، ہر شہر کے لئے پائیدار اور موثر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں، شہروں اور دیہات میں پینے کے صاف پانی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج کا پائیدار نظام وضح کیا جارہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اسکولوں کی پرفارمننس کے لحاظ سے کیٹگری کررہے ہیں، ٹیچر ٹریننگ اور انرولمنٹ پراجیکٹ لارہے ہیں، عوام کے مفادات کے تحت فلاح و بہبود کاہر اقدام کرنا چاہتی ہوں، فیلڈ اسپتالوں میں 15ہزار تک مریض روزانہ مستفید ہورہے ہیں، مہلک امراض میں مبتلا 2لاکھ مریضوں کو ان کی دہلیز پر فری میڈیسن پہنچا رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق امور کو ایک ہی محکمے کے سپرد کیا جارہا ہے، صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی پر توجہ دی جارہی ہے، پبلک سیکٹر ایجوکیشن سسٹم کوری سٹرکچرنگ کرکے بہترین بنانے چاہتے ہیں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ اضلاع میں پہلی مرتبہ کارڈیالوجی اور پیڈز کے علاج کی سہولت لارہے ہیں، ہر ضلع میں علاج کی کافی سہولتیں دیں گے تاکہ کسی کو دوسرے شہر نہ جانا پڑے، کارڈیالوجی وغیرہ کے عام مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے ایئر ایمبولینس سروس لاجارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق دور میں فری میڈیسن کا ظالمانہ طور پر بند کر دیا گیا، ہیلتھ انفراسٹرکچر کو تبدیل کررہے ہیں، اسپتالوں اور مراکز صحت کی ری ویمپنگ ہورہی ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کریں گے، پنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں اچھے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شرمپ فارمنگ پر کام جاری ہے، کسانوں کے لئے جامع کسان کارڈ لارہے ہیں، سولر انرجی سے مستفید ہونے کے لئے پراجیکٹ جاری ہیں، کلین انرجی پر پوری توجہ ہے، بچیوں کے لئے الیکٹراک بائیک لارہے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں لو کاسٹ ہاسنگ اسکیم کے تحت عام آدمی کواپنی چھت میسر ہوگی، اسپیشل افراد کے لئے خصوصی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔ ریونیور جنریشن پر پوری توجہ ہے، ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے، 13 کروڑ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت بڑا بجٹ چاہیے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عورت معاشرے کا محض حصہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے مترادف ہے، دنیا کے پہلے ورچوئل وویمن پولیس اسٹیشن سے پانچ ہزار شکایات یا ازالہ کرچکے ہیں، وزیر اعلی بننا آسان نہیں تھا بلکہ چکی پیسنے کی مشقت کے مترادف تھا، معاشرے کے محروم طبقات کا برے حالات سے گزرنا،میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے، عوام کی خدمت کرنا پسند ہے، ہرشام خوشی سے سرشار گھر جاتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کے لئے ٹیوٹا میں آئی ٹی کورسز کرائے جارہے ہیں، پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی میں چین سمیت دیگر ممالک کی کمپنیاں دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی 10سال کے لئے ٹیکس فری کررہے ہیں، 5سال میں دیگر شہروں میں ہنگامی بنیادوں پر آئی ٹی سٹی بنائیں گے۔دوسری جانب کی ایکو تاکا حاشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی کے سفر میں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں، پاکستان کو خوشحال دیکھنا اچھا لگے گا، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پنجاب کے پارٹنر بننا چاہتے ہیں۔

بعدازاں موشومی معروفی خان نے کہا کہ پنجاب کو دیکھنے کا اشتیاق تھا، سیکورٹی اور دیگر انتظامات دیکھ کو خوشی ہوئی، مریم نوازشریف کو وزیر اعلی دیکھ کر پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا خوشگوار حساس ہوا، عورت کی حیثیت سے مریم نواز عوام کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھ کر حل کرسکتی ہیں۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرنسپل سیکریٹری ساجد ظفر ڈال، سیکریٹری پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر آصف طفیل موجود تھے۔

اس کے علاوہ ملاقات کرنے والوں میں نور احمد، کی ایکو تاکاہاشی، البرٹوکارڈن بورجا، موشومی معروفی خان، یونگ یی اور احتشام خٹک شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button