پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورنوازشریف سےمتحدہ عرب امارات کےسفیرحماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نوازاورنوازشریف نے یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ نواز کےصدرمحمد نوازشریف سےمتحدہ عرب امارات کےسفیرحماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازاورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نےاس اہم ملاقات کےدوران متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازاورنوازشریف نے یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔ باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرگفتگو بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کےمابین زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا،اس کے علاوہ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اوردیگرصنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غورکیا گیا وزیراعلی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر محمد نوازشریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائیوں جیسے ہیں۔ ملاقات میں سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب بھی موجود تھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button