پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دکھیاری ماں کا دکھ بانٹنے پہنچ گئیں

ماں بھی ایک ماں ہوں، آپ کا دکھ سمجھتی ہوں، مظلوم خاندان کی بڑی بیٹی کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ قائم کیا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کمشنر سرگودھا کو ہدایت

سرگودھا (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دکھیاری ماں کا دکھ بانٹنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں، ملزموں کو سخت سے سخت سزا دلوانے اور مظلوم خاندان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے دورہ سرگودھا کے دوران دکھیاری ماں کا دکھ بانٹنے ان کے گھر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ظلم کا نشانہ بننے والی معصوم بچی کے والد ، والدہ اور بہن سے ملاقات کی ، مریم نواز سے ملتے ہی دکھیاری ماں پھوٹ پھوٹ کر رو رو کر کہنے لگی کہ میری بچی روتی ترستی چلی گئی لیکن ظالموں نے ایک بار بھی ملنے نہیں دیا’ میری بیٹی عائشہ سب کا خیال رکھتی اور قرض اتارنے کے لئے نوکری کرتی تھی لیکن ظالموں نے ہماری بیٹی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مظلوم خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی ایک ماں ہوں اور میں آپ کا دکھ سمجھتی ہوںجس کے بعد وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر صہیب بھرت کو متاثرہ خاندان سے رابطہ رکھنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ مریم نواز کی ہدایت پر مظلوم خاندان کی بڑی بیٹی کے علاج کے لئے کمشنر سرگودھا کو ہدایت کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس موقع پر سینٹر منسٹر مریم اورنگ زیب ‘ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق’ خواجہ عمران نزیر ، صہیب بھرت، چیف سیکرٹری ‘ سیکرٹریز ، کمشنر ،ارپی او ، ڈی سی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button