پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےشہری کی اپیل پرکیا ایکشن لیا؟

مریم نواز نےفورٹ عباس کے 20 سالہ معذوراحمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر ایکشن لے لیااور ان کا مسئلہ حل کردیا۔

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےشہری کی اپیل پرکیا ایکشن لیا؟شاندار خبر آگئی، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےفورٹ عباس کے 20 سالہ معذوراحمد رضا کی سوشل میڈیا اپیل پر ایکشن لے لیااور ان کا مسئلہ حل کردیا۔  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکرملک ظہیراقبال چنڑ نےمعذور فریادی کےگھر پہنچ کراسےمریم نوازکی جانب سےالیکٹرونک وہیل چیئراورتحائف پیش کیے۔رپورٹ کے مطابق ملک ظہیراقبال چنڑ نےاحمد رضا کی مریم نواز کےساتھ ویڈیوکال پربات بھی کروائی۔مریم نواز نےاحمد رضا کونوکری دینےکا وعدہ کرتےہوئےاسےاپنا فون نمبربھی دیا تاکہ اسےجب بھی ضرورت ہوتومدد کےلیےکال کر سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button