پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کے لئے تاریخی پیکیج کے ذریعے پنجاب کسان بنک،گرین ٹریکٹر سکیم،ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی- اجلاس میں کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا-کاشتکاروں کے لئے سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی نے ٹریکٹر پرمحض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مستردکردی اور چھوٹے ٹریکڑ پر 70فیصداور بڑے ٹریکٹرپر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی-محمد نواز شریف کی تجویز پرپنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹروں کی تعداد10 ہزار بڑھا دی گئی-

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جارہا ہے۔کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے۔ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔ اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا-اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ کسان کارڈ کے لئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمر رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ اس موقع پرسینئرصوبائی وزیر مریم اور رنگ زیب، صوبائی وزرا صہیب احمد ملک،سید عاشق حسین، معاون خصوصی راشد نصراللہ، چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان، سیکرٹری زراعت افتخارسہو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے-

وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا-اجلاس میں ہر سال پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا-بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 6 ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کرنے کے اہل ہونگے-وزیر اعلی نے مقامی سطح پر تیار کردہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی-غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں مقامی اشتراک سے ہارویسٹر اور دیگرآلات تیارکریں گی-غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا- پنجاب میں آئل سیڈ پروموشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی جس کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیلدار اجناس تیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button