پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے کم آمدن افراد کیلئے ایسی خوشخبری سنا دی کہ مخالفین کی بولتی بند ہو گئی

اجلاس میں کم آمدن والے افراد کے لئے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کیلئے 17سائٹس کی نشاندہی کی

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ پنجاب کے 6شہروں میں کم آمدن افراد کے لئے ایسی خوشخبری سنا دی کہ مخالفین کی بولتی بند ہو گئی جبکہ غریبوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، مشیرپرویز رشید، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاسنگ،خزانہ،کمشنر لاہور اور دیگر حکام شریک ہوئے، اجلاس میں کم آمدن والے افراد کے لئے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، بورڈ آف ریونیو نے منصوبے کیلئے 17سائٹس کی نشاندہی کی جن کی پڑتال کی جائے گی، مریم نواز نے فوری طور سائٹ سلیکشن کی ہدایت کردی۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے 6 شہروں لاہور،ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں کم آمدن والے افراد کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ گھروں کے لئے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوں کو مد نظر رکھ کر کیا جائے، شہروں میں عوام کی سہولت کے لئے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرے گا، جہاں شہروں کے اندر زمین دستیاب ہے وہاں شہروں کے اندرہاؤسنگ سکیم بنائیں، اپنی چھت اپنا گھر لینڈ مارک منصوبہ ہو گا، لوگ بخوشی رہائش اختیار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button