پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ،تحریک انصاف کےنئےامیدوارکا نام سامنےآگیا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔

لاہور(کھوج نیوز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے میاں اسلم اقبال کی گرفتاری کے پیش نظر رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے اس حوالے سے پیغام جاری کیا۔انہوں نے لکھا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا، تاہم سارے صوبے کی پولیس ان کی گرفتاری کیلیے اسمبلی کے ارد گرد موجود ہے اور ان کو حراست میں لیے جانے کا خدشہ ہے۔

حماد اظہر کےمطابق اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال اورپارٹی قیادت نےمشاورت کےبعد وزیراعلی پنجاب کیلیےرانا آفتاب احمد خان کووزیراعلی پنجاب کا امیدوارنامزدکیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ رانا آفتاب کو بھی 212 زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے وہ پانچ بارصوبائی اسمبلی کے ممبرمنتخب ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button