پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی کے پر مک مکا کا الزام، صحافی اعزاز سید کا تشویشناک دعویٰ

علی امین گنڈا پور ایک انڈر سٹینڈنگ کے ساتھ صوبے کے وزیراعلیٰ بنے ہیں' اس لئے جب تک وہ تابعداری کرتے رہیں گے اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے: اعزاز سید

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مک مکا کر کے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اپنے اور وفاقی حکومت کے خلاف جو بیانات دے رہے ہیں وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی تسلی کے لئے ہیں۔ اس حوالے سے دعویٰ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے صحافی اعزاز سید نے ایک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طے کرنا چاہیے تھے لیکن وہ چاہتے تھے کہ مجھے پی ٹی آئی میں ہی رہنا دیا جائے میں پارٹی میں وہ تمام کام کروں گا جو اسٹیبلشمنٹ چاہیے گی لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ اعزاز سید نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک انڈر سٹینڈنگ کے ساتھ صوبے کے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ اس لئے جب تک وہ تابعداری کرتے رہیں گے اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button