پاکستان

وزیراعلی کے پی کے نے شیر افضل مروت کے بھائی کو عہدے سے ہٹا دیا

پشاور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے بھائی اور اپنے معاون خصوصی خالد لطیف خان مروت کو عہدے سے ہٹا دیا۔

کے پی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خالد لطیف خان کو معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

محکمہ انتظامیہ کے پی نے معاون خصوصی خالد لطیف خان کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔ خالد لطیف خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button