پاکستان

وزیرِاعظم شہبازشریف نےپاکستان کےتاریخی ورثوں کو سیاحتی مقامات بنانےکا اعلان کردیا

شہبازشریف نےپاکستانی وفد کےہمراہ چین کےتاریخی ورثے ٹیراکوٹا واریئرزمیوزیم کا دورہ کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرِاعظم شہبازشریف نےپاکستان کےتاریخی ورثوں کو سیاحتی مقامات بنانےکا اعلان کردیا۔ شہبازشریف نےپاکستانی وفد کےہمراہ چین کےتاریخی ورثے ٹیراکوٹا واریئرزمیوزیم کا دورہ کیا۔ گزشتہ روز چینی صدرشی جن پنگ نےوزیرِاعظم کو اپنےآبائی شہرشی آن میں ٹیرا کوٹا واریئرزمیوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

فوٹو بشکریہ ایکس

دورے میں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔

فوٹو بشکریہ ایکس

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، چین نے محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے، شی جن پنگ کی اس میوزیم کے دورے کی دعوت پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button