پاکستان

وزیرِاعظم شہبازشریف پہنچ گئے،ہوائی اڈے پر پُرتپاک استقبال

وزیرِ اعظم سے آج چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے لئے سیکرٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیرِ اعظم محمد شہبازشریف اپنے پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے کے لئے شینزن پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم کا شینزن ہوائی اڈے پر اعلیٰ چینی حکام، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ، پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیرِ اعظم سے آج چین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے لئے سیکرٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے جس میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔وزیرِ اعظم کل پاک چائنہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون و شراکت داری کیلئے فورم ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیرِ اعظم معروف چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستانی وفد میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیات سمیت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ، وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button