پاکستان

وزیرِاعظم شہبازشریف کےدورۂ چین کےشیڈول کا اعلان

وزیرِاعظم شہبازشریف کا چینی شہرشینزین کا دورہ چاراور 5 جون کو ہوگا جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کےشہربیجنگ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیرِاعظم شہبازشریف کا دورۂ چین سے متعلق شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ شہبازشریف 4 جون سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف کا چینی شہرشینزین کا دورہ چاراور 5 جون کو ہوگا جبکہ 6 سے 7 جون تک چین کےشہربیجنگ کا دورہ کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 8 جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے اور 8 جون کو چین کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔ وزیرِ اعظم دورۂ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصو ص چینی صدر ملیں گے، یہ دورہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پُرامن اور قابل عمل ماحول دینے میں کردار ادا  کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق دورے سے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کا موقع ملے گا، وزیرِ اعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔

وزیرِ اعظم کا دورہ پاک چین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے، مضبوط کاروباری شراکت داریاں قائم کرنے سے دونوں ممالک کو طویل مدتی فوائد ملیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے چین کے دورے میں معروف ٹیک کمپنیوں تک رسائی ملے گی، وزیرِ اعظم شہباز شریف چین میں بڑے پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button