پاکستان

وزیرِاعلیٰ اورگورنرسندھ کی شہبازشریف کو وزیر اعظم منتخب ہونےپرمبارکباد

کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔

کراچی(کھوج نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری نے مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اُمید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرے گا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نومنتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔  وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اُمید ہے شہباز شریف کے دور میں ملک ترقی کرے گا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button