پاکستان

وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایف بی آر کے افسران کی سرزنش

اسحاق ڈار کا ایف بی آر کی ٹیم کو شاباش،ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کومزید بڑھانے پر زور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے سال2022-23 کے ریونیو اہداف اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ریونیو ٹیم کو شاباش دی ۔

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایف بی آر کی ریونیو کارکردگی کے حوالے سے فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا۔ایس اے پی ایم آن فنانس مسٹر طارق باجوہ، ایس اے پی ایم آن ریونیو مسٹر طارق محمود پاشا، چیئرمین ایف بی آر، اور فنانس ڈویژن اور ایف بی آر کے دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے جولائی 2022 سے مارچ 2023 کے ایف بی آر کے ریونیو اہداف اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،اس بات کا اظہار کیا گیا کہ ایف بی آر مالی سال 23 ـ2022 کے بقیہ مہینوں میں اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔وزیر خزانہ نے اطمینان کا اظہار کیااور ریونیو ٹیم کو شاباش دی،اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو ریونیو کی وصولی کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل تعاون فراہم کیا۔ وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی ٹیم پر مزید زور دیا کہ وہ ملک میں ٹیکس کے حقیقی امکانات کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button