پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی تیار رہیں’ عمران خان کے دھمکی آمیز بیان نے کھلبلی مچا دی

بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا: سابق وزیراعظم عمران خان کا دھمکی آمیز بیان

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے دھمکی آمیز بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی تیار رہیں کیونکہ ان کو بھی حساب دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کی سڑک توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر بنوائی تھی، نواز شریف اور محسن نقوی بتائیں کہ پیسہ باہر کیسے گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کی رہائی پر خوش ہوں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پرویز الٰہی اگر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیتا تو اسی دن رہا ہو جاتا، جج اپنی ساکھ کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں، اس لیے انہیں لگ رہا ہے کہ ڈیل ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اجازت ہے کہ وہ حکومت گرا دے، مجھے یہ اجازت نہیں کہ میں امریکا کی سازش بے نقاب کروں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button