پاکستان
وفاقی بجٹ 10 جون پیش کیا جائیگا،3ہزار ارب روپےسےزائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنےکی تجویز
جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی
![](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2024/06/budget.jpg?resize=585%2C441&ssl=1)
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 10 جون پیش کیا جائیگا جس کا مجموعی حجم 18ہزار ارب روپے کےلگ بھگ ہوگا۔ بتایا گیا ہےکہ بجٹ میں 3ہزار ارب روپےسےزائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنےکی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی۔