پاکستان

وفاقی حکومت عام انتخابات کیلئے کتنے فنڈز فراہم کرے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

42 ارب 42 کروڑ کی رقم میں سے 10 ارب روپے گزشتہ مالی سال مختص کیے گئے ، الیکشن کمیشن نے گزشتہ مالی سال عام انتخابات کے لیے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن )وفاقی حکومت نے عام انتخابات کے لیے فنڈزجاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی، پہلی سہہ ماہی میں تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز ماننے سے انکار کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کو ضرورت کے مطابق مرحلہ وار فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے 10 ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے، عام انتخابات کے لیے مجموعی طور پر 42 ارب 42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار بنیادوں پر جاری کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کرے گا، انتخابات کے حوالے سے پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

کْل 42 ارب 42 کروڑ کی رقم میں سے 10 ارب روپے گزشتہ مالی سال مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ مالی سال عام انتخابات کے لیے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے۔الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جب کہ گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 ارب میں سے 4 ارب 47 کروڑ روپے استعمال کیے گئے، الیکشن کمیشن نے رہ جانے والے 53 کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کرائے تھے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال کے 10 ارب 53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button