پاکستان

وفاقی حکومت پر نوازشریف کے حمایت یافتہ وزراء کا قبضہ، شہباز شریف کے استعفیٰ کی بھی گونج

وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کا چارج شہباز شریف کی منظوری کے بعد دیا گیا ، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت پر قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے حمایت یافتہ وزراء کا قبضہ بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد شہباز شریف کے استعفیٰ کی بھی گونج چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کو بھی وزارت کا چارج دے دیا گیاان کو یہ چارج وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد دیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثنا ء اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل احسن قبال کو بھی بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button