پاکستان

وفاقی دارالحکومت:سرکاری عمارتوں پر رنگوں اور روشنیوں کی بہارآگئی

اسلام آباد میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارات کو خوبصورت رنگوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی دارالحکومت:سرکاری عمارتوں پر رنگوں اور روشنیوں کی بہارآگئی ،رپورٹ کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارات کو خوبصورت رنگوں اور برقی قمقموں سے سجادیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر اور وزیراعظم آفس کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔ شاہراہ دستور، جناح ایونیو سمیت کئی اہم سڑکوں کے دونوں طرف بھی روشنیوں کی بہار ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی عمارتوں پر قومی پرچم کی مناسبت سے سبز رنگ نمایاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button