پاکستان
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کی مدینہ آمد، روضہ رسولۖ پر حاضری
وفاقی وزیر مذہبی امور مدینہ پہنچ گئے،روضہ رسولۖ پر حاضری' سینیٹر طلحہ محمود ڈائریکٹر حج سے بریفنگ اور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن )وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود مکہ میں ہنگامی حج انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اگلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد روضہ رسول ۖ پر حاضری دی،مدنیہ منورہ: مدنیہ منورہ ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے،امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق،پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ آج مدینہ منورہ میں سعودی وزارت مذہبی امور کے ذمہ دران سے ملاقاتیں کریں گئے۔ ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ سے مدینہ میں حجاج کرام کی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ اور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے۔