پاکستان
وفاق میں نوازشات کا سلسلہ جاری عابد شیرعلی کو بھی مشیربنانےکا فیصلہ
عابد شیر علی حالیہ انتخابات میں اپنے مد مقابل آزاد امید وار سے شکست کھا گئے تھے
اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاق میں نوازشات کا سلسلہ جاری عابد شیر علی کو بھی مرکز میں مشیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے شریف خاندان کے ایک اور فیملی ممبر اور مسلم (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی کو وزیراعظم شہبازشریف کا مشیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عابد شیر علی حالیہ انتخابات میں اپنے مد مقابل آزاد امید وار سے شکست کھا گئے تھے۔