پاکستان

ووٹ کام پر نہیں ملتا، ٹک ٹاک پر ”نک دا کوکا” ٹرینڈ بن جانے پر ووٹ ہی ووٹ: رئوف کلاسرا کا دعویٰ

شغلی قوم ہے ، شغل پر ہی ووٹ ڈالتی ہے جو بھی کام کرنے کے چکر میں پڑے گا اسے نیاز جکھڑ کی طرح پورے لیہ شہر کو گیس دینے کے باوجود شکست ہوگی

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و کالم نگار رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ووٹ کام پر نہیں ملتا بلکہ ٹک ٹاک پر ”نک دا کوکا” ٹرینڈ بن جانے پر ووٹ ہی ووٹ مل جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار نے اپنے کالم ووٹ ”نک دا کوکا” کا میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ووٹ کام پر نہیں ملتا بلکہ ٹک ٹاک پر ”نک دا کوکا” ٹرینڈ بن جانے پر ووٹ ملتا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شغلی قوم ہے ، شغل پر ہی ووٹ ڈالتی ہے جو بھی کام کرنے کے چکر میں پڑے گا اسے نیاز جکھڑ کی طرح پورے لیہ شہر کو گیس دینے کے باوجود باون میں سے اکیاون پولنگ سٹیشن پر شکست ہوگی، اب عمران خان کے نام پر جکھڑ صاحب کا بیٹا بغیر کوئی کام کیے آرام سے جیت گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button