پاکستان

وہ کون تھا جو مجھے قوم سے جدا کرتا رہا؟ نوازشریف کا عوام سے سوال

یہاں پوری لائن بیٹھی ہے، سب کے خلاف کیس بنائے گئے لیکن کسی نے مسلم لیگ ن کا جھنڈا اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑا: نوازشریف

لاہور (کھوج نیوز) لیگی قائد نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ مجھے بتائیں کون ہے جو ہر چند سالوں بعد مجھے اس قوم سے جدا کردیتاہے؟ ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا کہنا تھا کہ آج بہت سالوں کے بعد آپ سے ملاقات ہورہی ہے لیکن آپ سے میرا پیار کا رشتہ قائم و دائم ہے،جو پیار محبت اور خلوص آپ کی آنکھوں میں دیکھ رہا ہوں مجھے اس پر ناز ہے، یہ میرا اور آپ کا رشتہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے، نہ میں نے کبھی عوام کو دھوکہ دیا نہ کبھی عوام نے نواز شریف کو دھوکہ دیا، جب بھی موقع ملا دن رات ایک کرکے پاکستان کے مسائل حل کیے،جیلوں میں مجھے ڈالا گیا، ملک بدر ،مجھے کیا گیا، جعلی کیسز میرے، شہباز شریف، مریم نواز کے خلاف بنائے گئے ، یہاں پوری لائن بیٹھی ہے، سب کے خلاف کیس بنائے گئے لیکن کسی نے مسلم لیگ ن کا جھنڈا اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑا،مجھے بتائیں کون ہے جو ہر چند سالوں بعد مجھے اس قوم سے جدا کردیتاہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button