پاکستان

ٹربیونل منتقلی کا معاملہ،انجم عقیل،طارق فضل چوہدری،خرم نوازکی درخواستیں منظور

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل چوہدری، خرم نواز کی ٹربیونل منتقلی کی درخواست منظورکرلی۔ اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

الیکشن کمیشن نے انجم عقیل، طارق فضل اور خرم نواز کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3 حلقوں سے متعلق درخواستیں دوسرے ٹربیونل منتقلی کی ہدایت کر دی۔  واضح رہے کہ 7 جون کو الیکشن کمیشن نے ٹربیونل منتقلی کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button