پاکستان

ٹیکس ریکوری کا معاملہ، ڈی جی ایکسائز پنجاب ان ایکشن، افسروں کی شامت آگئی

ڈی جی ایکسائز پنجاب نے 45 ارب کے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز سے رپورٹ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا

لاہور(فیض احمد) ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی رواں مالی سال 2023-24ء کے دیئے گئے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کیلئے ان ایکشن جبکہ گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے افسران کی شامت آگئی۔

کھوج نیوز ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی نے رواں مالی سال 24۔2023کے دیئے گئے 45 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز سے رپورٹ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور پہلی بار ہر روز ای ٹی او ایکسائز سے لے کر ایکسائز انسپکٹر تک ٹیکس ریکوری کی رپورٹ لینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیکس ہدف پورا نہ کرنے والے ایکسائز انسپکٹروں اور ای ٹی او کے خلاف محکمانہ ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹیکس ریکوری کا ہدف پورا نہ کرنے والے ڈائریکٹرز ایکسائز ،ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹروں کو مقررہ مدت میں اپنا ٹارگٹ مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی نے 30 جون سے قبل 45 ارب روپے کے ٹیکس ریکوری ہدف کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز سے رپورٹ لیناشروع کر دی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ حاصل کی جا رہی ہے علاوہ ازیں جن ای ٹی او ایکسائز اور ایکسائز انسپکٹروں کو ٹیکس ریکوری کے حوالے سے ہدف دیئے جاتے ہیں ان سے بھی رپورٹ وصول کی جا رہی ہے کہ انہوں نے اپنا ٹیکس ریکوری ہدف کتنا مکمل کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی ایکسائز پنجاب نے بڑے پراپرٹی ٹیکس نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرنے اور جائیدادوں کو سیل کرنے کے لیے متعلقہ ایکسائز افسروں کو مکمل اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے کہ نادہندگان سے فوری ٹیکس ریکوری کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کا اثرواسوخ قبول نہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق چند روز قبل ہونے والی ڈائریکٹرز کانفرنس میں خاص طور پر ٹیکس ریکوری ہدف کا جائزہ لیا گیا اور ٹیکس ہدف پورا نہ کرنے والے ایکسائز افسروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد از جلد اپنا ٹیکس ریکوری ہدف پورا کریں اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق صرف ایکسائز آفس ریجن بی لاہور اور ایکسائز آفس ریجن اے لاہور اب تک ٹیکس ہدف پورا کر سکے ہیں اور دیگر ایکسائز ریجن آفس ٹیکس ہدف پورا نہیں کر سکے۔جس پر انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button