پاکستان

ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکامی، محکمہ ایکسائز افسران کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت

ایکسائز ریجن ڈیرہ غازی خان، ساہیوال،سرگودھا، فیصل آباد،ملتان،بہاولپور، گوجرانوالہ، گجرات ٹیکس ریکوری کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے۔

لاہور(فیض احمد) ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکامی ، محکمہ ایکسائز افسران کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ، ایکسائز حکام نے ڈائریکٹر ایکسائز کو جلد از جلد ٹیکس ریکوری کا ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایکسائز حکام نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز ایکسائز کو یکم جولائی 2023 سے 31 دسمبر تک ٹیکس ریکوری کا ہدف دیا اور اس حوالے سے گذشتہ روز سیکرٹری ایکسائز پنجاب مسعود مختار کی سربراہی میں ڈائریکٹرز کانفرنس ہوئی جس میں ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی، ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز پنجاب رضوان اکرم شیروانی سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور انہوں نے پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس’ ایکسائز ٹیکس سمیت دیگر وصولیوں کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام کی جانب سے دیئے گئے ٹیکس ریکوری ہدف میں سے ایکسائز ریجن بی لاہور اور ایکسائز ریجن اے لاہور اور راولپنڈی ایکسائز ریجن نے محکمے کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جبکہ دیگر ایکسائز ریجن ڈیرہ غازی خان، ساہیوال،سرگودھا، فیصل آباد،ملتان،بہاولپور، گوجرانوالہ، گجرات ٹیکس ریکوری کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز کانفرنس میں سیکرٹری ایکسائز پنجاب نے ڈائریکٹر ایکسائز ڈیرہ غازی خان اور سرگودھا کو ٹیکس ریکوری کے حوالے سے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی اور انہیں ٹاسک دے دیا کہ وہ مذکورہ دنوں میں ٹیکس ریکوری کا ہدف پورا کر کے رپورٹ دیں۔ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے 30 جون سے قبل ٹیکس ریکوری 100 فیصد سے زائد ٹیکس وصول کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کے لئے ابھی سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز پنجاب کے تمام ڈائریکٹرز ایکسائز کو ہر ہفتہ ٹیکس ریکوری کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور جس ریجن میں ریکوری ہدف پورا نہیں ہو گا متعلقہ ڈائریکٹر ایکسائز سمیت ای ٹی او ایکسائز اور انسپکٹروں سے جواب طلبی کی جائے گی جبکہ ناقض کارکردگی پر ان کے خلاف محکمہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button