پاکستان

پارلیمنٹ کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے: شبلی فراز کا بڑا دعویٰ

نیب قوانین میں شرمناک ترامیم کے بعد،پی ڈی ایم قیادت کو مالی این آر او دینے کے لیے سینیٹ نے ایک بار پھر ایک بل منظور کیا ہے: شبلی فراز

اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے ، آن لائن ) پارلیمنٹ کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے: شبلی فراز کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مالی این آر ودینے کیلئے سینیٹ میں ایک اور بل منظورکر لیا گیا ہے ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیب قوانین میں شرمناک ترامیم کے بعد،پی ڈی ایم قیادت کو مالی این آر او دینے کے لیے سینیٹ نے ایک بار پھر ایک بل منظور کیا ہے،جو پی ڈی ایم کی کرپٹ قیادت کو قانونی این آر او دینے کے مترادف ہے،پارلیمنٹ کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرنا شرمناک حرکت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button