پاکستان

پارلیمنٹ کی بالادستی،تمام سیاسی جماعتیں متحد ،فیصلہ کن اعلانات بھی کردئیےگئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم اور باپ پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)پارلیمنٹ کی بالادستی،تمام سیاسی جماعتیں متحد ،فیصلہ کن اعلانات بھی کردئیےگئے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی،پاکستان مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم اور باپ پارٹی سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی برقرار رکھنے کے لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق عدلیہ میں موجود بہت سے افراد کے سیاسی چال چلن کو پیش نظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینٹ میں موجود تمام سیاسی قوتوں نے فیصلہ کن اقدامات کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔بتایا گیا ہے اب کوئی بھی ریاستی ادارہ ملک میں انتشار پھیلانے والوں اور عدلیہ کے بعض کرداروں کو جواب نہیں دے گا بلکہ تمام اداروں کا دفاع پارلیمنٹ کرے گی ،اس مقصد کے حصول کے لئے سوائے پی ٹی آئی کےسوا تمام سیاسی جماعتوں نے عوامی نمائندگی کرنے والے ادارے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے عوامی حق کا دفاع کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں اگلے چند روز میں بہت سی اہم آئینی ترامیم بھی ہونے جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button