پاکستان

پارٹی صدارت ‘کتنے امیدواروں نے نوازشریف کیخلاف کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں، نواز شریف کے مقابلے پر مزید 10 لوگوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

لاہور(کھوج نیوز) ن لیگ کی صدارت کے لیے نوازشریف کے خلاف کتنے امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ؟ اس حوالے سے ان امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں، نواز شریف کے مقابلے پر مزید 10 لوگوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس کل لاہور میں ہوگا۔ پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف نے مسلم لیگ کو سب سیزیادہ مقبول بنایا ،عوامی جماعت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی سے روٹھے ہوئے نہیں ہیں ، بلکہ متحرک کردار ادا کررہے ہیں ،،ن لیگ سے مراد نوازشریف ہے ،پارٹی مکمل طورپر نواز شریف کے نام پر متفق ہے تو کوئی اچھنبے کی بات نہیں ۔ ایک سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button