پاکستان

پاسپورٹ دفاتروں میں پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار، شہری خوار ہونے پر مجبور

ڈیٹا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری آن لائن پاسپورٹ فیس بھی جمع نہ کرا سکے اور انہیں مایوس واپس جانا پڑا' شہری پاسپورٹ دفاتروں میں ڈیٹا بحالی کے انتظار میں بیٹھے رہے

لاہور(فیض احمد) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتروں میں پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار ہونے سے شہری خوار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیٹا لنک ڈاؤن ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتروں میں پاسپورٹ بنانے کا عمل 4 گھنٹے سے زائد بند رہا تاہم ڈیٹا بحال ہونے کے باوجود کام سست روی کا شکار رہا جس سے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔علاوہ ازیں ڈیٹا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے شہری آن لائن پاسپورٹ فیس بھی جمع نہ کرا سکے اور انہیں مایوس واپس جانا پڑا ۔جبکہ ڈیٹا لنک ڈاون ہونے کے باعث شہری پاسپورٹ دفاتروں میں ڈیٹا بحالی کے انتظار میں بیٹھے رہے اور کئی لوگ گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتروں میں اچانک اسلام آباد ہیڈکوارٹر پاسپورٹ آفس سے ڈیٹا لنک ڈاون ہو گیا جس سے پاسپورٹ بنوانے کا عمل بند ہو گیا اس دوران لوگوں سے کہا گیا کہ ڈیٹا لنک ڈاون ہونے کی وجہ سے کام بند ہو گیا ہے آپ انتظار کریں لیکن 4 گھنٹے سے زائد پاسپورٹ بنانے کا عمل بند رہا جس سے پاسپورٹ بنانے کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد ازاں ڈیٹا بحال ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار رہی ۔واضع رہے ڈیٹا لنک ڈاون ہونے اور انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتروں میں بہت کم پاسپورٹ بنائے گئے۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون میں روزانہ 800 سے 900 کے قریب پاسپورٹ بنائے جاتے ہیں لیکن گزشتہ روز صرف 425 کے قریب پاسپورٹ بنائے گئے اسی طرح پاسپورٹ آفس شادمان مان میں روزانہ کی بنیاد پر 700 کے قریب پاسپورٹ بنائے جاتے ہیں لیکن وہاں بھی 300 سے زائد پاسپورٹ بنائے گئے اسی طرح دیگر پاسپورٹ آفس میں بھی مقررہ تعداد سے بہت کم پاسپورٹ بنائے گئے۔اور نہ ہی شہری اپنے پاسپورٹ کی آن لائن فیس جمع کرا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button