پاکستان

پانامہ لیکس کےبعد دوبئی لیکس سےبھی ملک کےسب سے بڑے قبضہ مافیا ملک ریاض کا نام غائب کیوں؟سوال اُٹھا دیا گیا

قبضہ مافیا گروہوں کے سرغنہ ملک ریاض کا نام پانامہ لیکس کے بعد دوبئی لیکس میں بھی موجود نہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پانامہ لیکس کی تفصیلات حقائق پر مبنی تھیں اورناہی دوبئی لیکس میں کوئی سچائی یا حقیقت موجود ہے

لاہور(کھوج نیوز)پانامہ لیکس کےبعد دوبئی لیکس سےبھی ملک کےسب سے بڑے قبضہ مافیا کےسرغنہ ملک ریاض کا نام غائب کیوں؟سوال اُٹھا دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق غریب پاکستانیوں کے اربوں لوٹ کر ملک سے فرار ہونے والے سب سے بڑے قبضہ مافیا گروہوں کے سرغنہ ملک ریاض کا نام پانامہ لیکس کے بعد دوبئی لیکس میں بھی موجود نہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پانامہ لیکس کی تفصیلات حقائق پر مبنی تھیں اورناہی دوبئی لیکس میں کوئی سچائی یا حقیقت موجود ہے۔ملک کے سماجی و صحافتی حلقوں نے دوبئی لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد اس کی رپورٹ کو غیرمصدقہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ سامنے لانے والے کسی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں اور انھیں اس بات کا ذرا برابر بھی احساس نہیں کہ وہ لوگ نا صرف کسی بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہیں بلکہ وہ اپنی نیک نامی کو داؤ پر لگا کرکسی کے آلہ کاربنےہوئےہیں۔عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اُٹھایا گیا کہ کیا پانامہ اور دوبئی لیکس جیسی رپورٹس منظرعام پرلاکرملک کو عدم استحکام کا شکارنہیں بنایا رہا۔ یہ استفساربھی کیا گیا کہ ملک ریاض جیسےقومی لٹیروں کے نام قومی نیوز چینلز پر تو دور کی بات لوگ اپنے وی لاگزمیں بھی لینے سے ڈرتے ہیں ۔ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ اب اگر ملک کو بچانا ہے تو ملک ریاض جیسے قومی مجرموں کو بے نقاب کرکے انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button