پاکستان

پانچ ہزار افرادکوپھانسی پرلٹکانےکی سازش کرنےوالا آرمی چیف کون؟

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کو شیخ مجیب الرحمان کے چھ نکات سے زیادہ خطرناک سمجھتے تھے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل قمر جقاوید باجوہ 18 ویں ترمیم کو خطرناک کیوں سمجھتے تھے ان تمام روزوں سے پردہ اُٹھ گیا ،رپورٹ کے مطابق سب سیاست دانوں کو پتہ تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آئین میں اٹھارہویں ترمیم کو شیخ مجیب الرحمان کے چھ نکات سے زیادہ خطرناک سمجھتے تھے ۔سب سیاست دان جانتے تھے کہ وہ نجی محفلوں میں پانچ ہزار افراد کو پھانسی پر لٹکانے کی خواہش کا بار بار اظہار کرتے تھے لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر باجوہ کو 2019ء میں ایکسٹینشن دی اور اسی ایکسٹینشن نے وہ بحران پیدا کیا جس سے آج پاکستان دوچار ہے۔ بحران کا واحد حل آئین میں دی گئی مدت کے اندر انتخابات کا انعقاد ہے لیکن جمہوریت کے کچھ چمپئن انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دے دیا ہے لیکن انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حالات بتا رہے ہیں کہ عمران خان کے کچھ مخالفین بھی جیل جانے والے ہیں۔ یہ سیاست دان کتنے ہی کمزور ہوں لیکن آخر میں یہ جیت جاتے ہیں تاہم انکی جیت کی قیمت پاکستان کے عوام ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button